ملتان، فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیخلاف ملت جعفریہ کا احتجاجی مظاہرہ، فوری رہا کرنیکا مطالبہ

  • جمعرات, 18 اکتوبر 2018 15:04

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف ملت جعفریہ کی جانب سے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، سید کمیل حیدر زیدی اور دیگر نے کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے حکومت کے دوہرے معیار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مجاہد عباس گردیزی اور سید کمیل حیدر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے سابق سینیٹر اور وائس آف شہداء کے سربراہ سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری قابل مذمت ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف انتظامیہ اعلٰی عدلیہ اور اُن کے ججز کو سرعام گالیاں دینے والے افراد کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے اور دوسری جانب محب وطن افراد کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، حکومت کے اس دوہرے معیار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم سید فیصل رضا عابدی کے ساتھ ہے، اگر اسے رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ وسیع کر دیں گے، حکومت ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے، ہمیں اس وطن کی سالمیت عزیز ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.