پاراچنار، شلوزان میں اسکاوٹ کیمپ

  • اتوار, 23 جولائی 2017 02:27

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پارا چنار ڈویژن کے شعبہ امامیہ اسکاوٹنگ کے زیر اہتمام شلوزان میں تین روزہ ڈویژنل اسکاوٹ کیمپ جاری ہے۔ اسکاوٹ کیمپ میں مرکزی ڈپٹی چیف اسکاوٹ نے مرکز کی نمائندگی کی۔ سہ روزہ اسکاوٹ کیمپ میں امامیہ طلبہ کو فرسٹ ایڈ، حفظان صحت، دوسروں کی امداد، دینی احکام اور کیئریر گائیڈنس کے موضوعات پر لیکچرز دیئے گئے۔ واضح رہے کہ ماہ جولائی کے آخر میں بھمبروٹ سیداں مری میں آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام ملک گیر اسکاوٹ منعقد ہوگا، جسمیں شمالی علاقہ جات، کشمیر، فاٹا، کے پی کے، بلوچستان، پنجاب اور صوبہ سندھ کے تمام ڈویژنز سے اسکاوٹس شرکت کرینگے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.