کراچی، آئی ایس او طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

  • منگل, 04 جولائی 2017 10:24

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ طالبات کے زیر اہتمام آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ سید صادق رضا تقوی، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر علامہ عقیل انجم قادری، شازیہ امام و دیگر نے خطاب کئے۔ احتجاجی مظاہرے میں طالبات اور خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور، آل سعود کی دہشتگردی مردہ باد سمیت جنت البقیع اور جنت المعلٰی میں موجود اہلبیت رسول اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی ازسرنو تعمیر کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے مردہ باد امریکا اور اسرائیل نامنظورسمیت آل سعود کی دہشتگردی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے، جبکہ امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.