کراچی، علامتی احتجاجی دھرنا

  • بدھ, 28 جون 2017 21:43

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ پاراچنار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاراچنار کے مومنین سے اظہار یکجہتی کے لیے نمائش چورنگی کراچی پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر قیادت علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ پاراچنار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاراچنار کے مومنین سے اظہار یکجہتی کے لیے نمائش چورنگی کراچی پرعلامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی، جو سانحہ پاراچنارکے بعد سے شروع ہونے والے احتجاجی دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی حمایت کررہی تھی۔

علامتی احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری اور برادر علی حسین نے خطاب کیا اس کے علاوہ پیپلزپارٹی، پاک سرزمین پارٹی، پاکستان تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندہ وفود نے دھرنے میں شرکت کی اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.