کراچی، اعمال شب قدر

  • منگل, 20 جون 2017 09:39

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور ناصران امام فاؤنڈیشن کی جانب سے ہفتہ قرآن کی مناسبت سے قرآن کانفرنس اور اجتماعی اعمال شب قدر کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ سید الشہداء آئی آر سی میں کیا گیا۔ قرآن کانفرنس میں مولانا حیدر نقوی، مولانا مہدی کاظمی اور مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن مولانا حیدر عباس عابدی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا رضا جعفری نے شب قدر کی اہمیت اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ بعدازاں مولانا کاظم عباس نقوی نے اعمال شب قدر کی اقتداء کی۔ اس موقع پر مرد و خواتین شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد از اعمال معروف نوحہ خواں شجاع رضوی نے نوحہ خوانی کی۔ شرکاء کیلئے سحری کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ قبل ازیں قرآن کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ قرآن ہمارے لئے نور ہدایت ہے، ہمیں قرآنی پیغام پر اپناتے ہوئے اور ناطق قرآن امام علی علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنا چاہیئے، شب قدر امام زمانہ (عج) سے تجدید عہد کی شب ہے، اس شب میں ہمیں اپنے زمانے کے امام کے ظہور کی دعا کثرت سے کرنی چاہیئے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.