تازہ ترین

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈئر جنرل احمد رضا پودستاں نے پاکستانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ایرانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے ورنہ یہ کام ایران کو کرنا پڑےگا۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈئر جنرل احمد رضا پودستاں نے پاکستانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ایرانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے ورنہ یہ کام ایران کو کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ میرجاوہ سرحد پر دہشت گردانہ حملہ غافلگیرانہ اور بزدلانہ حملہ تھا کیونکہ ایرانی سرحدی محافظ ، پاکستانی سرحدی محافظوں کی طرف سےمطمئن تھے۔ انھوں نے کہا کہ میر جاوہ حملہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی ناکامی اور کمزوری کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کوئي کارروائی نہ کی تو پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ایران کا مسلّم حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ، دہشت گردوں کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے نواحی علاقے میں تکفیریوں نے اسلامی مرکز امام علیؑ سینٹر کو آگ لگا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گذشتہ شب سٹاک ہوم کے نواحی علاقے جیکبزبرگ میں نامعلوم تکفیریوں نے امام بارگاہ کی عمارت کو باہر سے آگ لگا دی۔ امام بارگاہ کے ترجمان عقیل ذکریا نے بتایا کہ سویڈن میں یہ سب سے بڑی امام بارگاہ ہے، یہاں ہزاروں لوگ عبادت کے لئے آتے ہیں۔ پولیس کے مطابق عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سویڈن میں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملک کی سب سے بڑی امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے شہر ٹیکسلا میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2  دہشتگرد مارے گئے، پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی صفت اللہ اور عباس کے نام سے شناخت ہوگئی ہے، دونوں کا تعلق پشاور اور چارسدہ سے نکلا، دہشتگرد ایمن آباد کے علاقے میں زیر زمین ایک کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ جنوبی فلسطین میں دو فلسینی بچے شہید ہوگئے ہیں فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق انیس سو اڑتالیس میں فلسطین پر قبضہ کرنے کے لئے صہیونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے باقی بچے دھماکہ خیز مواد میں دھماکے سے دو فلسطینی بچے شہید ہوگئے-

خبروں کے مطابق انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطینی علاقے النقب کے گاؤں زرنوق میں انیس سواڑتالیس کی جنگ کے بچے ہوئے ایک راکٹ کے پھٹ جانے سے دس سال کے محمود محمد عواد ابو قویدر سات سال کے عمر اسماعیل محمد ابو قویدر نامی دوفلسطینی بچے شہید ہوگئے -

اسرائیل نے انیس سو اڑتالیس کی جنگ میں جہاں فلسطین کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا وہیں اس نے پندرہ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا اور اس کی اس جارحیت کے نتیجے میں اکتالیس لاکھ سے زائد فلسطینی شہری بے گھر ہوگئۓ تھے -

اسرائیل کے ان تمام تر مظالم کے باوجود غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی جد وجہد جاری ہے اور اس کا منہ بولتا ثبوت تحریک انتفاضہ قدس ہے - تحریک انتفاضہ قدس یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے شروع ہوئی ہے یہ تحریک مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں اور صیہونی فوجیوں کے حملوں کے بعد شروع ہوئی ہے -

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کراچی میں ریڈ زون کے قریب اردو بازار میں دہشتگردوں کا اتنا منظم نیٹ ورک کا موجود ہونا حکومتی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان چھوڑ گیا، ہم گزشتہ کئی سالوں سے حکومت اور انتظامیہ کو متوجہ کر رہے ہیں کہ اب تک شہر کراچی میں دہشتگردوں کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے، جو کراچی میں وقفے وقفے سے دہشتگردی کی کاروائیاں کر رہا ہے، تاکہ کراچی میں قائم ہونے والے امن کو خراب کیا جا سکے، لہٰذا جب تک کراچی میں جاری آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاتا، اُس وقت تک آپریشن کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ سندھ رینجرز کی بروقت کارروائی نے شہر کراچی کو ایک بار پھر بڑے سانحے سے بچا لیا، جس پر ہم ڈی جی رینجرز سندھ اور اُن کے جوانوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ سندھ میں دہشتگردی کے شدید خطرات موجود ہیں اور کئی اضلاع میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک موجود ہے، سانحہ جیکب آباد، سانحہ شکارپور اور سانحہ سہون کے واقعات کے بعد آج لاڑکانہ سے پکڑے جانے والے دہشتگرد اس بات کی دلیل ہیں کہ کراچی آپریشن کے بعد دہشتگردوں نے اندرون سندھ میں اپنے نیٹ ورک کو منظم کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیئے کہ وہ رینجرز کو پورے سندھ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا اختیار دے، تاکہ سندھ امن و امان کا گہوارہ بن سکے۔ صوبائی صدر نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف پورے سندھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔

 

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفٰی دیں۔ وزیراعظم صادق اور امین نہیں، یہی مطالبہ نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے کیا تھا۔ 60 دنوں میں وزیراعظم کی مزید تلاشی ہوگی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی وجہ سے اتنی جدوجہد ہوئی انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف کارروائی سے مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔ قطری شہزادے کا خط مسترد ہوا، اب حدیبیہ پیپر کیس بھی کھلے گا۔ دو ججز نے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیب نواز شریف کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ وزیراعظم استعفٰی نہیں دیں گے تو ان کی کیا عزت رہ جائے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ پانچوں ججز نے نواز شریف کا موقف مسترد کر دیا ہے، جے آئی ٹی بنانے کا پانچوں ججز کا متفقہ فیصلہ سامنے آیا ہے، اس کا مطلب نواز شریف کی منی ٹریل مسترد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سینیئر ججز نے تو فوری طور پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا ہے، جے آئی ٹی کی تحقیقات تک نواز شریف مستعفی ہوں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزار احسن کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی بنانا نواز شریف کو راہ فرار دینے کے برابر ہے۔

اعتزاز احسن نے سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو سینیئر ججوں نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے، باقی 3 ججز نے اس رائے کی تردید نہیں کی، معاملہ مؤخر کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو سینیئر ججز کی رائے سپریم کورٹ کی رائے سمجھی جا سکتی ہے، اکثریتی فیصلے میں سے نظریہ ضرورت کی باس آتی ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء چودھری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 1993ء کی روایات کے مطابق نواز شریف پر نرم ہاتھ رکھا گیا۔ تاہم دو ججوں کا فیصلہ ہی دراصل سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ دو سینیئر ججوں نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے۔ باقی تین ججوں نے اس رائے کی تردید نہیں کی، تاہم ان تینوں ججز نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ دو ججوں کا فیصلہ تین ججوں پر بھاری ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کا کیا بنا؟ جبکہ اصغر خان کیس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ پاناما کیس پر جے آئی ٹی بنانا نواز شریف کو راہ فرار دینے کی کوشش ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مخالفین پر کڑی تنقید کی ہے، کہتے ہیں حکومتیں بنانا یا گرانا عدالتوں کا کام نہیں، سیاسی فیصلے کرنے سے عدالتوں کی ساکھ متاثر ہوگی، مخالفین بجلی لوڈشیڈنگ اور قرضوں پر بھی سیاست چکما رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال پاناما فیصلے سے متعلق ایک سوال پر عمران خان اور پی ٹی آئی پر خوب گرجے برسے۔ بولے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ جو کام ووٹ کے ذریعے نہیں کر سکے وہ کام عدالت کا کندھا استعمال کر کے کیا جائے۔ سیاسی فیصلے کرنے سے عدالتوں کی ساکھ متاثر ہوگی، مخالفین بجلی لوڈشیڈنگ اور قرضوں پر بھی سیاست چکما رہے ہیں۔ بجلی کی پیدوار سے متعلق بھی وفاقی وزیر مناسب جواب نہ دے سکے اور کہا کہ بجلی کے منصوبے جنریٹر نہیں کہ لگائیں اور بجلی آنا شروع ہو جائے۔

احسن اقبال سائنسدان ثمر مبارک مند کے بیانات پر بھی سیخ پا دکھائی دئیے۔ احسن اقبال نے طویل لوڈشیڈنگ سے متعلق اپوزیشن کے دعووں کی بھی نفی کی اور کہا کہ ملک بھر میں کہیں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، سیاسی ایجنڈے کے تحت ان ایشوز کو اچھالا جا رہا ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے اورکزئی،کرم ایجنسی اور کلایہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولہ بارود اور بھاری ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈیز، گولہ بارود،مارٹرگولے،گولیاں،دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، مواصلاتی آلات اور راکٹس برآمد کرلئے ہیں۔اسلحہ بارود غاروں اور زمین میں چھپایا گیا تھا اور آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران کلایا میں ٹی ٹی پی کی طرف سے بنائی گئی زیر زمین سرنگیں بھی تباہ کردی گئیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں انتخابات کا دور شروع ہونے والا ہے اور ہماری پارٹی بھی آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کے ادارے کمزور ہوتے جا رہے ہیں، پاناما کا معاملہ اللہ کی طرف سے ہے، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سینیٹ میں جو بھی معاملہ پیش آیا حکومت کے لیے دھچکا ہے، چیرمین سینٹ رضا ربانی نے حکومتی رویے پر ہاتھ کھڑے کردیے۔

مردان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پر افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون ہے، کسی کو بھی قتل کرنے کا حق نہیں، واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن ملک دشمن ہے، اس کا اعترافی بیان موجود ہے اور اسے قانون کے مطابق سزا دی گئی۔