تازہ ترین

شام کے بارے میں ایرانی صدر،ترک صدر اور روسی صدر پوتین کا سہ فریقی سربراہی اجلاس

  • جمعرات, 16 اگست 2018 16:02

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساںادارہ)اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ستمبر کے پہلے ہفتہ میں شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔ترک صدر اردوغان کے ترجمان ابراہیم کالین نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں ایران کے صدر حسن روحانی ، ترک صدر اردوغان اور روس کے صدر پوتین کا سہ فریقی اجلاس تہران میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں شام میں امریکہ اور سعودی عرب کے پیدا کردہ بحران کو ختم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال اور شام میں قیام امن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.