پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیرتھا

  • ہفتہ, 23 جون 2018 12:41

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)صیہونی اخبار معاریو نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ہونے والی خفیہ ملاقات کا راز فاش کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار معاریو کے تجزیہ نگار «جاکی حوجی» JACKIE HOGI نے اردن کے دارالحکومت عمان میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ہونے والی خفیہ ملاقات کا راز فاش کیا ہے۔

عرب امور کے اس صیہونی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ان کا ایک دوست بھی شامل تھا اور اس ملاقات میں اردن کے بادشاہ عبدالله دوم بھی موجود تھے۔

صیہونی اخبار معاریو کے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ سعودی ولیعہد کی صیہونی وزیر اعظم سے ملاقات امریکی صدر کے خصوصی ایلچی «جراد کوشنر» Jared Kushner اور «جیسون گرینبلات» Jason Grinblat کے دورہ اردن کے موقع پر اردن کے شاہی محل میں ہوئی۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.