عراق میں شیطانی اتحادیوں کے خلاف زبردست مظاہرے، امریکی پرچم نذرآتش

  • پیر, 16 اپریل 2018 16:16

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) عراق بھرکے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے اسلامی ملک شام پر امریکی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شیطانی قوتوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔بغداد میں سب سے بڑا اجتماع (التحریر )اسکوائر پر موجود تھا اور شام پر امریکی حملے نامنظور کے نعرہ لگارہے تھے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔مقتدی الصدر کے ہزاروں حامیوں نے بغداد میں شام پر امریکی حملے کی مذمت کی اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا اس قسم کے حملوں کی بھرپور مذمت کرے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.