امریکہ نے شام پر حملے کی حماقت کی تو اسے اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا:روسی وزارت خارجہ

  • ہفتہ, 17 مارچ 2018 18:37

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کہ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام پر حملے کی حماقت کی تو اسے اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے شامی فوج کے خلاف کارروائی کرنے کی صورت میں روسی فوج کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے روسی فوج کو خطرات لاحق ہوگئے تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی کارروائی کے بعد امریکہ نے شام پر عام شہریوں کا قتل عام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ملک پر حملہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.