ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹرمک کیب عہدے سے برطرف

  • ہفتہ, 17 مارچ 2018 18:21

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹرمک کیب کو عہدے سے برطرف کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتظامیہ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس بار ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو برطرف کردیا گیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے میک کیب پر محکمہ انصاف میں جاری اندرونی تحقیقات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔

اٹارنی جنرل جیف سیشن کا کہنا ہے کہ مک کیب کو ان کی ریٹائرمنٹ سے 2دن قبل عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی کسی بھی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔۔

مک کیب کا کہنا کہ ان کی برطرفی ایف بی آئی اور special counsel کی تحقیقات کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔امریکی صدر نے ٹوئٹر پیغام میں برطرفی کو جمہوریت کیلئے عظیم دن قرار دیا اور کہا کہ مک کیب کے ان کے باس جیمز کومی نے ریاکار بنادیا تھا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.