افریقی ملک روانڈا کی مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد

  • ہفتہ, 17 مارچ 2018 18:19

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) افریقی ملک روانڈا کے دارالحکومت کگلی کی مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی لگادی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے حکام نے کہا کہ 5 مرتبہ لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کگلی کے ضلع نیاروگینگ کے شہریوں کو پریشانی ہوتی ہے لہٰذا ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ نیاروگینگ ضلع روانڈا میں سب سے زیادہ مساجد والا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔مسلم ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اذان کے وقت لاؤڈسپیکر کی آواز کم بھی کی جا سکتی تھی۔دوسری جانب روانڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو لاؤڈسپیکر پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.