بھارتی فوج بے لگام: مقبوضہ وادی میں فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

  • ہفتہ, 17 مارچ 2018 18:13

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، ترال اوراونتی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق، سری نگرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو کشمیری شہید ہوگئے۔ دونوں نوجوانوں کی لاشیں گھروں کے ملبے سے ملیں۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریش کے نام پر وادی میں چار گھروں کو تباہ کردیا۔ترال اوراونتی پورہ میں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف احتجاج جاری ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر کو جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی، حاجن اور بانڈی پورہ میں بھی حالات کشیدہ ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.