شہید لفظ مسلمانوں میں گرانقدر اہمیت کا حامل

  • منگل, 13 مارچ 2018 17:49

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ لفظ شہید تمام مسلمانوں میں گرانقدر اہمیت کا حامل ہے۔

حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے منگل کے روز تہران میں یوم شہدا کے ایک پروگرام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شہید اپنی جان کو فدا کرتا ہے جبکہ وہ کسی کے احسان تلے نہیں ہوتا۔
انھوں نے ایران میں پائے جانے والے امن و سکون کو شہیدوں کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہیدوں کے احسان مند ہیں اور شہادت تمام اولیائے کرام کی تمنا اور آرزو رہی ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا کہ اس وقت بعض عناصر شہیدوں کی راہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دشمن ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو ایرانی نوجوانوں کی حاصل حمایت سے شدید بوکھلائے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال تیرہ مارچ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم شہدا منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.