صہیونی فوج کے فلسطینی مسلمانوں پر وحشیانے حملے، 8 نہتے مسلمان زخمی

  • منگل, 13 مارچ 2018 16:35

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) فلسطین کے شمالی البیرہ نامی علاقے میں غاصب صہیونی فوج کے حملوں میں کم ازکم 8 نہتے مسلمان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی البیرہ نامی علاقے میں صہیونی فوج کے حملوں میں کم ازکم 8 نہتے مسلمان شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق رام اللہ میں بعض طالب علموں نے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرہ بازی کی جس کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان باقاعدہ جھڑپوں کا آغاز ہوگیا۔

فلسطینی طالب علم اپنے استاد عمر کسوانی کی غیرقانونی حراست کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ طلاب کا مطالبہ تھا کہ غیرقانونی اور بغیر کسی جرم کے حراست میں لئے جانے والے مسلمانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی طالب علم صہیونی فوج پر پتھراو کر رہے تھے جبکہ اسرائیلی اہلکار نہایت بے دردی سے گولیاں برسا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے امدادی ٹیموں پر بھی اشک آور گولے پھینکے جس کے نتیجے میں کئی امداد رساں کارکن بھی زخمی ہوگئے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.