’صدی کی ڈیل‘ فلسطینی قوم کے خلاف گہری سازش ہے:امام قبلہ اول

  • ہفتہ, 24 فروری 2018 17:23

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ محمد سلیم نے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے مجوزہ امن منصوبے ’صدی کی ڈیل‘ کو فلسطینی قوم کے خلاف گہری سازش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدی کی ڈیل جیسے منصوبوں کے پیچھے فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے کی سازش ہوسکتی ہے۔ اس منصوبے کے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق پر ایک نیا حملہ کیا جائے گا۔

مسجد اقصیٰ کے امام نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم صدی کی ڈیل جیسے امن منصوبوں کو قبول نہیں کرے گی۔ اس منصوبے کے فلسطینی قوم پر گہری منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل منصوبے سے القدس، مسجد اقصیٰ اور فلسطینی قوم کو ارض فلسطین، تاریخ اور اسلام سے نکال باہر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے فلسطینی قوم اور عالم اسلام پر زو دیا کہ وہ دفاع قبلہ اول اور القدس کے تحفظ کے لیے اپنی مہم جاری رکھیں۔ فتح ونصرت فلسطینی قوم اور عالم اسلام کا مقدر ہے۔

فلسطینی عالم دین نے خبردار کیا کہ ہرظالم ملک فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرنے، ان کے مقدسات کی توہین اور تاریخ کو بگاڑنے کی سازشوں میں مصروف ہے مگر ان کی یہ سازشیں کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ الشیخ محمد سلیم نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوطی سے قائم رکھیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.