تحریک طالبان کی جانب سے اپنے نائب امیر خالد سجنا کی واصل جہنم کی تصدیق/ مفتی نور ولی نیا نائب امیر مقرر

  • منگل, 13 فروری 2018 14:19

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں اپنے نائب امیر خالد محسود عرف سید سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے امیر ملا فضل اللہ نے سید سجنا کی جگہ مفتی نور ولی کو نیا نائب امیر مقرر کردیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں دہشت گرد خالد سجنا کی ہلاکت ہوئی۔دوسری جانب ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں کیا گیا جس میں سید سجنا کی ہلاکت ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان نے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ ان کی فوج اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لہذا پاکستانی سرزمین پر امریکی ڈرون حملے اس ملک کی سالمیت کی خلاف ورزی میں آتے ہیں اور امریکہ کو چاہئے کہ دہشتگردوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرے تاکہ پاک فوج خود ان کیخلاف موثر کارروائی انجام دے تاہم امریکی حکام پاکستان کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود اپنے ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.