صیہونی حکومت پر وحشت، آئرن ڈوم کی تقویت

  • منگل, 13 فروری 2018 13:11

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج کے ہاتھوں اسرائیل کا ایف سولہ جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد صیہونی فوج نے لبنان اور شام کی سرحدوں کے قریب آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کر دیا۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے یہ سسٹم مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر ابوالندی کے علاقے میں نصب کیا ہے-
تفصیلات کے مطابق اسی مقام پر صیہونی حکومت نے ایک فیلڈ ہاسپٹل بھی بنا رکھا ہے جہاں شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا علاج کیا جاتا ہے- صیہونی حکومت نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کی ہے اور زخمی دہشت گردوں کا علاج و معالجہ کیا ہے جبکہ میدان جنگ میں دہشت گردوں کی مدد کرنے کے لئے اس نے شام میں فضائی اور میزائلی حملے بھی کئے ہیں-
ذرائع کے مطابق اب تک تین ہزار سے زائد دہشت گردوں کا صیہونی حکومت کے اسپتالوں میں علاج ہو چکا ہے اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے بعض زخمی دہشت گردوں کی عیادت بھی کی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.