اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے2 فلسطینی شہید

  • جمعہ, 12 جنوری 2018 14:44

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک سولہ سالہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہوگیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے آزاد اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملے میں کم سے کم اکیس فلسطینی شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.