روسی صدر کے خصوصی ایلچی کی صدر بشار اسد سے ملاقات

  • جمعہ, 12 جنوری 2018 12:41

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی ایلچی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں شام میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمہ ، آستانہ مذاکرات اور سوچی کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر بشار اسد نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کے تعاون اور دوسرے اتحادیوں کی مدد کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ شامی عوام روس اور اتحادیوں کے بھر پور تعاون پر شکر گزار ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.