آیت اللہ سیستانی کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت

  • جمعرات, 07 دسمبر 2017 15:52

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رسا ںادارہ) مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی نے بھی امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالخلافہ تسلیم کرنے پر مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں آیت اللہ سید علی سیستانی نےصیہونی حکومت کی تائید کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں اور فلسطینیوں کی ملکیت ہے اور انہی کی رہے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سے مسلمانوں کے درمیان شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ امت مسلہ کی تمام بڑی شخصیات کی جانب سے اس کی مذمت کی جارہی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.