پاکستان میں جشن امین و صادق

  • بدھ, 06 دسمبر 2017 14:00

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سرور کائنات پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کا جشن ولادت پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں انتہائی جوش و عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

امن و رحمت کے پیغمبر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مکتب جعفری کے بانی حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوری پاکستان سرا پا جشن و نور ہے ۔ اس مبارک اور پرمسرت موقع پر ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں وسیع پیمانے پر جشن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سبھی شہروں کی سڑکوں گلیوں، مساجد اور مذہبی مقامات کو بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ سترہ ربیع الاول سرکار ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے جبکہ سنی مسلمانوں کی روایتوں کے مطابق بارہ ربیع الاول پیغمبر خاتم(ص) کا یوم ولادت باسعادت ہے، اسی مناسبت سےپاکستان سمیت دنیا بھر میں ان ایام کو ہفتہ وحدت کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔

شیعہ نیوز کی ٹیم اپنے قارئین کی خدمت میں حضرت محمدﷺ اور امام جعفر صادق ؑ کی ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.