نئی جنگ اسرائیل کی نابودی پر ختم ہو گی، چیف کمانڈر سپاہ پاسداران

  • جمعرات, 23 نومبر 2017 16:20

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیف کمانڈر سپاہ پاسداران نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں کسی بھی نئی جنگ کا آغاز اسرائیل کی مکمل نابودی پر منتج ہو گا۔

تہران میں خطے کی صورت حال سے متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان بھی عوامی رضاکاروں کے ذریعے، اسرائیل کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے اور اگر شام میں عوامی رضار کار فورس میدان میں نہ آتی تو شام تقسیم ہو جاتا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر کا کہنا تھا کہ اگرچہ خطے میں داعش کی حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا ہے لیکن یہ گروہ، چھاپہ مار اور خفیہ شکل میں افغانستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں میں اب بھی موجود ہے اور اس کا مقابلہ کرنا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشن کا حصہ ہے۔

انہوں نے ایران اور حزب اللہ کے خلاف سعودی عرب کی مخاصمانہ پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بارے میں ایران بدستور تحمل اور بردباری سے کام لے رہا ہے کیوں ہم کسی بھی اسلامی ملک کے ساتھ محاذ آرائی کے خواہاں نہیں ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی چیف کمانڈر نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ خطے میں کسی بھی نئی جنگ کا آغاز اسرائیل کی مکمل نابودی پر منتج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، تینتس روزہ اور بائیس روزہ جنگوں کے دوران استقامتی محاذ کی طاقت کا کسی حد تک مشاہدہ کر چکا ہے۔

میجرجنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے تحریک مزاحمت کے ایک گوشے کو نشانہ بنایا تو دیگر حصے بھی اس کے ساتھ ملکر اسرائیل کا مقابلہ کریں گے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.