فلسطین کی آزادی عالم اسلام میں جشن کا دن ہوگا/امت مسلمہ کا اتحاد واجب ہے

  • جمعرات, 23 نومبر 2017 15:22

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ ) کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں تکفیری مسئلہ اور محبان اہلبیت (ع) اجلاس کے شرکاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے فلسطین کی آزادی کا دن عالم اسلام میں جشن و سرور کا دن ہوگا ۔ امت مسلمہ میں باہمی اتحاد و یکجہتی اوجب واجبات ہے۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا: اہلبیت (ع) کی محبت شیعوں سے مخصوص نہیں ہے جس طرح نبی کریم (ص) کا وجود مبارک مسلمانوں کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا سبب ہے اسی طرح اہلبیت علیھم السلام کی محبت بھی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا سبب ہے۔حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا: آج اسلام کے پیکر کو دشمنوں نے زخمی کردیا ہے دشمنوں نے اسلامی ممالک میں تشدد ، دہشت گردی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی کو جاری رکھا ہوا ہے جبکہ اسرائيل امن اور سکون کے ساتھ اپنی مذموم پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور مسلمان آپس میں دست و گریباں ہیں۔حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا: افسوس کا مقام ہے کہ آج اسلامی ممالک میں ایسے عناصراور افراد موجود ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کو مسلمانوں پر مسلط کررہے ہیں اور امریکی و اسرائیلی مفادات کے لئے کام کررہے ہیں۔حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا: مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے جسے اسرائيل نے غصب کیا ہے اور اسرائیل اور امریکہ اپنے اتحادی عرب ممالک کے ذریعہ مسلم ممالک میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ رہبر معظم نے فرمایا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد اوجب واجبات ہے اور فلسطینی کی آزادی کا دن عالم اسلام میں جشن و سرور کا دن ہوگا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.