روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایران کی دوسری امدادی کھیپ، سعودی عرب کی مجرمانہ خاموشی

  • جمعہ, 22 ستمبر 2017 01:38

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ بھی بنگلہ دیش روانہ کردی گئی ہے۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے شعبہ امداد رسانی کے سربراہ مرتضی سلیمی نے کہا کہ اس امدادی کھیپ میں ضروریات زندگی کا سامان، دوائیں، غذائی اشیا، خیمے اور کمبل شامل ہیں جنھیں بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے درمیان تقسیم کیا جائےگا۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے شعبہ امداد رسانی کے سربراہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بنگلہ دیش میں پناہ لینےوالے روہنگیا مسلمانوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ تیس ٹن سامان پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ روانہ کرنے سے قبل ہی ایران کی ایک ٹیم نے بنگلہ دیش میں میانمار کی سرحد کے قریب پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی ضروریات کا جائزہ لیاتھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے اور مدد کی اپیل کی جارہی ہے جبکہ خود کو مسلمانوں کا مائی باپ کہلانے والے سعودی عرب نے نہ صرف امداد نہیں پہنچائی بلکہ اس ظلم کے خلاف ایک آواز تک بلند نہیں کی۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.