جلد ہی ایک اور کامیابی ملنےوالی ہے، عراقی وزیراعظم

  • جمعہ, 22 ستمبر 2017 01:24

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جلد ہی ایک اور کامیابی ملنے والی ہے۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے داعش کے قبضے سے صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں کی آزادی کے لئے کارروائیوں کے آغاز کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور کامیابی جلد ہی نصیب ہونےوالی ہے۔ عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کے چپے چپے سے داعش اور دیگر دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہونے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا اور جلد ہی ایک اور کامیابی ملنے والی ہے اور تکفیری دہشت گردوں کے پاس ہلاکت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کےشہر عنہ کو آزاد کرانے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف تین جانب سے حملے شروع کردئے ہیں اور عراقی فوج کرکوک کے شہر الحویجہ کی آزادی کا آپریشن شروع کرنے کے لئے اب الشرقاط شہر میں داخل ہوگئی ہے۔ عراقی فوج نے اس سے پہلے عکاشات شہر کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.