پاکستانی وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، امریکہ و سعودی عرب سمیت دشمن ممالک میں تشویش

  • بدھ, 20 ستمبر 2017 15:51

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، خطے میں امن اور سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر نے سرحدی انتظام، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں پائیدارامن کیلئے سیاسی حل ناگزیرہے، دونوں رہنماؤں نے افغان تنازع کے خاتمے کیلئے علاقائی حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مظالم روکنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ باہمی رابطوں میں اضافے سے دوطرفہ تعاون مضبوط ہوگا، پاکستان ایران کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعز م ہے، پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.