علاقے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں، عبدالملک الحوثی

  • پیر, 18 ستمبر 2017 16:35

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام، عراق، لبنان اور یمن میں استقامت نے علاقے کے لئے امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل علاقے کے ممالک کو کمزور کرنےاور ان پرتسلط پیدا کرنے کی کوشش میں تھے لیکن شام، عراق، لبنان اور یمن کی استقامت، واشنگٹن اور صیہونی حکومت کے اس منصوبے کی ناکامی کا باعث بن گئی-

تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ریاض، علاقے میں شکست کے باوجود بھی ہوش میں نہیں آیا ہے- عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ سعودی عرب عراق، شام، لبنان اور یمن میں اپنی ناکامی کا انتقام لینا چاہتا ہے- یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے پابندیوں کے باوجود حالیہ برسوں میں اس ملک کی فوجی پیشرفت کو غیرمعمولی قرار دیا- انھوں نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیتوں کو روکنے کے لئے ممکن ہے یمن کے میزائل اور ڈرون جلد ہی سعودی عرب کے فوجی مراکز اور اس کی آئیل فیلڈ کو بھی نشانہ بنائیں-

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.