تازہ ترین

شام، چوہا مار مہم میں داعش کے 180 ٹھکانے تباہ

  • بدھ, 13 ستمبر 2017 15:04

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے صوبہ ریف حماہ میں واقع عقیربات میں داعش کے ایک سو اسّی ٹھکانے تباہ کردئےگئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس آپریشن میں عقیربات میں داعش کی سبھی سپلائی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں- شام میں روسی فوج کے کمانڈر نے بھی کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے پیر کو عقیربات کے علاقے میں شامی فوج کی مدد کے لئے پچاس سے زائد پروازیں انجام دی ہیں جن میں داعش کے ایک سواسّی ٹھکانے اور تنصیبات تباہ ہوگئیں - شام میں روسی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت اس علاقے میں داعش کے لئے ہتھیار اور دیگر سامان پہنچانے والی سپلائی لائنیں پوری طرح کاٹ دی گئی ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.