تازہ ترین

استقامت، حالات کو مسلمانوں کے حق میں تبدیل کردے گی، سید حسن نصراللہ

  • بدھ, 13 ستمبر 2017 14:46

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شام میں استقامت فتحیاب ہوچکی ہے اور اب کچھ اکّا دکّا ہی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ماہ محرم کی آمد کی مناسبت سے مبلغین اور خطباء و ذاکرین سے اپنی سالانہ ملاقات کے موقع پر کہا کہ جب شام میں دہشتگردوں کے حملے شروع ہوئے تو ہم نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور اپنا موقف بیان کیا- اس وقت سب کا خیال تھا کہ دو یا تین مہینے میں شام کی حکومت ختم ہوجائےگی لیکن پھر بھی ہم نے اپنا موقف پیش کیا اور کہا کہ اگر ہم دمشق میں نہیں لڑیں گے تو ہمیں ہرمل، بعلبک، ضاحیہ، الغازیہ ، بقاع غربی اور جنوبی لبنان میں لڑنا پڑےگا- ہماری یہ کامیابیاں رہبر معظم کی تائید و مدد کا نتیجہ ہیں۔

سید حسن نصراللہ نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ داعش گروہ شکست کھا چکا ہے اور بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں جن سے حالات علاقے کے عوام کے حق میں تبدیل ہو جائیں گے-

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.