تازہ ترین

داعش کا آخری ٹھکانہ بھی شامی فوج کے محاصرے میں

  • بدھ, 13 ستمبر 2017 14:36

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دیرالزور کے شمالی علاقے کے علاوہ اب کوئی بھی علاقہ داعش کے قبضے میں نہیں ہے اور دہشتگرد پوری طرح شامی فوج کےمحاصرے میں ہیں۔

شامی میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اب دیرالزور کے شمالی محلے ہی داعش کے قبضے میں باقی بچے ہیں اور شامی فوج جلد ہی تکفیری گروہ داعش کے خلاف مغربی دیرالزور سے آپریشن شروع کرے گی اور شامی فوج شمالی و جنوبی دیرالزورمیں جلد ہی مکمل کامیابی حاصل کرنےوالی ہے-

شامی فوج اور استقامتی فورس نے مشرقی دیرالزور اور ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں سے دہشتگردوں کا پوری طرح صفایا کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے دہشتگردوں کو پچاسی فیصد علاقوں سے باہر نکال دیا ہے اور عقیربات میں داعش دہشتگردوں کی رسد کے راستے بند کردیے ہیں-

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.