تازہ ترین

استقامت ہی فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے ، حماس

  • بدھ, 13 ستمبر 2017 14:23

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور سرزمین فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں جد وجہد اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ سے صیہونی حکومت کی پسپائی کی اٹھارہویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے غاصبانہ قبضے کا اختتام کہ جس کی اہمیت کو کچھ لوگ کم کرنا چاہتے ہیں صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں ایک اہم موڑ تھا جس پر سرمایہ کاری کی جانی چاہئے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی سب پر واضح ہوچکی ہے اور اب سازباز مذاکرات فلسطینی عوام کے کاندھوں پر ایک اضافی بوجھ بن چکے ہیں- حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اوسلو معاہدے سے لے کر قاہرہ اور طابا تک کے جتنے بھی معاہدے تھے ان میں سے کسی ایک معاہدے سے فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات پورے نہیں ہوئے اور ایک بھی غیر قانونی صیہونی بستی کو خالی نہیں کرایا جاسکا ہے اس لئے فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کی تکمیل کا واحد راستہ غاصبوں کے مقابلے میں استقامت اور جد وجہد ہے-

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.