تازہ ترین

شام کی سرزمین بہت جلد دہشت گردوں کے وجود سے پاک ہوجائےگی

  • بدھ, 13 ستمبر 2017 14:03

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے زیادہ ترعلاقے وہابی دہشت گردوں سے پاک کر دیے گئے ہیں۔

روسی اخبار کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے زیادہ ترعلاقے تکفیری دہشت گردوں سے پاک کردیے گئے ہیں۔ شام میں تعینات روسی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے بیان کے مطابق شام کی سرزمین بہت جلد دہشت گردوں کے وجود سے بالکل پاک و صاف ہوجائےگی۔

ان کا یہ بیان آج ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب روسی وزارت دفاع نے کل منگل کو اعلان کیا تھا کہ شام کے صوبہ ریف حماہ میں داعش کے 180 ٹھکانے تباہ کر دئیے اورعقیربات میں داعش کی سبھی سپلائی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.