تازہ ترین

قم, علامہ غلام محمد فخرالدین کی برسی سے علامہ ناصر عباس کا خصوصی خطاب

  • بدھ, 13 ستمبر 2017 13:41

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم اور ادارہ بصیرت آرگنائزیشن کے زیراہتمام مدرسہ حجتیہ میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بعنوان مہدی برحق و برسی شہید منٰی علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین کا انعقاد کیا گیا۔

اس کانفرنس سے ایم ڈبلیوایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کیا، مقررین نے حالات حاضرہ، پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز اور شہید ڈاکٹر فخر الدین کی سیرت و کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی اور ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید ظہیر الحسن نقوی بھی موجود ہے۔ کانفرنس میں علماء کرام و طلاب حوزہ علمیہ قم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.