بحرین میں سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

  • پیر, 11 ستمبر 2017 16:29

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرین کی فعال قانونی و سماجی شخصیتوں نے "جو" جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی خبر دی ہے۔

بحرین کی فعال قانونی و سماجی شخصیتوں کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ بحرین کی "جو" جیل کے سیاسی قیدیوں نے جیل کی بدتر حالت اور بے جا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سنیچر سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے اور یہ بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے۔

"جو" جیل کے سیاسی قیدی، جیل کی حالت بہتر بنانے اور عبادت کی آزادی سمیت قیدیوں کے مکمل حقوق دیئےجانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بحرین کے اس مرکزی جیل کے قیدیوں کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے بڑے پیمانے پر ان کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں حتی انھیں نماز پڑھنے اور جیل کے صحن میں آنے تک کی اجازت نہیں ہے۔

بحرین کا شماران ملکوں میں ہوتا ہے جہاں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ قیدی ہیں۔
بحرین کے مقامی قانونی اداروں کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کم سے کم تین ہزار شہری سیاسی وجوہات کی بنا پر جیلوں میں ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.