تازہ ترین

صیہونیوں نے نماز جمعہ پر پابندی لگادی، تین فلسطینی جوان شہید

  • ہفتہ, 15 جولائی 2017 13:11

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطینی ذرائع ابلاغ نے 3 فلسطینی جوانوں کی شہادت اور کچھ صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے جبکہ حالات کی کشیدگی کے باعث نماز جمعہ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسجد الاقصی کے صحن میں واقع باب العمود کے نزدیک فلسطینی جوانوں کے شہادت طلب اقدام میں تین نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تین فلسطینی جوان شہید ہو گئے ہیں اور کچھ صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک ہے۔

غاصب صیہونیوں نے اس حادثے کے بعد مسجد الاقصی کو بند کرتے ہوئے اسے فوجی علاقہ قرار دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسجد الاقصی میں نماز جمعہ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.