آل سعود کی بربریت جاری، "القطیف" میں مزید 3 شیعہ مسلمان شہید

  • ہفتہ, 15 جولائی 2017 12:57

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات القطیف کے علاقے العوامیہ میں 3 شیعہ مسلمانوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

اطلاعات کے مطابق آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے العوامیہ کے علاقے "سیھات" میں شیعہ مسلمانوں پر حملہ کرکے تین افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

واضح رہے کہ سعودی سیکورٹی فورسز نے العوامیہ میں دو روز کے دوران دو مرتبہ حملہ کیا۔

سعودی ذرائع کے مطابق آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات کارروائی کے دوران "جعفر مبیریک"، "حسن محمد" و "صادق درویش" کو نشانہ بناکر شہید کردیا جبکہ اس موقع پر متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.