سامرہ کے مضافات میں عراقی فوج کا آپریشن شروع

  • ہفتہ, 15 جولائی 2017 12:45

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی فوج اور یثرب کی پولیس فورس نے سامرہ کے مضافات میں واقع بلد کے تل الذہب نامی علاقے میں جمعے سے ایک بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس کارروائی میں عراقی فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے۔عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد داعش کے باقیات کو ختم کرنا ہے جو شہریوں کی سیکورٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
اس عراقی سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے کارروائی کے دوران ایک ایسی سرنگ کو بھی تباہ کر دیا ہے جسے داعشی دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔
فضائیہ کی بمباری میں داعش کے مارٹر بموں کا گودام بھی تباہ ہوگیا ہے۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعے کی صبح کئی سیکٹروں سے موصل کے قریب، القیارہ شہر کے جنوب میں واقع امام غربی نامی ٹاؤن کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.