پاک فوج کے شانہ باشانہ حسینی ؑ جوان

  • پیر, 16 اپریل 2018 13:57

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کی جانب سے حملے میں شہداء کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جبکہ 12 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ کرم ایجنسی سے منتخب رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے اس حوالے سے بتایہ کہ حملے میں فورسز کے 5 اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب قبائلی عمائدین، ایم این اے ساجد طوری، پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر اور انتظامیہ کے دیگر اہلکار سرحد پر موجود ہیں اور وہاں افغان حکام کے ساتھ لاشوں کی حوالگی کے متعلق بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.