کرم ایجنسی سے خطرناک دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد، آئی ایس پی آر

  • بدھ, 11 اپریل 2018 10:34

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) سکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد کرلی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کرم ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار تینوں دہشت گرد پارا چنار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، ان دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جب کہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.