کرم ایجنسی، آرمی پبلک سکول پاراچنار میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

  • بدھ, 11 اپریل 2018 10:28

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاراچنار کرم ایجنسی میں نو تعمیر کردہ آرمی پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گذشتہ سال دورہ پاراچنار کے موقع پر پاراچنار شہر اور ڈوگر میں آرمی پبلک سکول قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بریگیڈیئر اختر علیم کا کہنا تھا کہ ادارے کے لئے بہترین سٹاف کا انتخاب کیا گیا ہے اور انشاءاللہ یہ ادارہ ایسے طلبہ تیار کرے گا جو معاشرے کیلئے رول ماڈل ہونگے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو نقل کی لعنت سے دور رکھیں اور کرم ایجنسی سے نقل کے مکمل خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پہلے روز سکول آنے والے بچے اور بچیاں انتہائی خوش نظر آئیں۔ علی سینا، اویس اور علی مرتضٰی کا کہنا تھا کہ انہیں انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ وہ ایک وسیع و عریض اور بہترین سکول میں حصول تعلیم کے لئے آئے ہیں جہاں وہ محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ بچوں کے ساتھ آئے جاوید حسین، محمد صادق اور دیگر والدین بچوں کے داخلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعلیمی ادارہ ان کے بچوں کیلئے کامیاب مستقبل کا ضامن ثابت ہوگا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.