تازہ ترین

پاک فوج کیجانب سے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی

  • پیر, 12 مارچ 2018 13:35

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام تیز کر دیا،پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگیں اور بارودی مواد کی صفائی کا کام تیز کر دیا ہے۔ چیک پوسٹوں پر بھی نرمی کی گئی ہے اور وطن کارڈ کی بجائے اب قومی شناختی کارڈ سے کام چلتا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں مکین، سراروغہ، لدھا، کانی گرم، کڑمہ ، بدر، مشتہ، تیارزہ، سرویکئی اور دیگر علاقوں میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام تیز کردیا گیا ہے۔پاک فوج کی 15 ٹیمیں دن رات بارودی سرنگوں کی صفائی کررہی ہیں۔ قبائلیوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام شروع کر کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.