شمالی وزیرستان میں متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی

  • جمعرات, 08 فروری 2018 13:31

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے میرعلی اور میرانشاہ کے علاقے عیدک میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی گاڑی پر اس وقت راکٹ لانچر سے حملہ کیا جب اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔حملے میں ایک صوبیدار فیصل محمد اور نائک محمد نعیم ہلاک جبکہ تین دیگر سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو بنوں کے اسپتال سی ایم ایچ میں منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آّپریشن شروع کردیا ہے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.