باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ، مقامی ملک جاں بحق

  • جمعرات, 08 فروری 2018 12:33

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناؤگئی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں مقامی ملک جاں بحق ہوگیا۔ انتظامیہ کے مطابق آج صبح ناؤگئی کے علاقہ چارمنگ میں ملک فاروق کسی کام کے سلسلہ میں اپنی گاڑی میں بازار جارہے تھے کہ اس دوران راستے میں سڑک کنارے پہلے سے نصب ریمورٹ کنٹرول بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق مجروح کو طبی امداد کے لئے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.