شمالی وزیرستان، راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

  • بدھ, 07 فروری 2018 12:04

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے حدی اور نورک میں راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیٹکل ذرائع کے مطابق راکٹ حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائک نعیم شامل ہیں۔ حملے میں تین اہلکار نائک محمد ادریس، سپاہی محمد اقبال اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.