پاراچنار، تحریک حسینی کے زیر اہتمام فسٹ ایڈ پروگرام کا انعقاد

  • جمعہ, 12 جنوری 2018 11:31

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پروگرام روزانہ صبح 9 بجے شروع ہوکر مختلف کلاسوں، نماز باجماعت اور کھانے کے بعد دوپہر دو بجے کو ختم ہوجاتا ہے۔ اس دوران مختلف ڈاکٹرز، محمکہ صحت کے دیگر فنی ماہرین، علماء اور دیگر سکالرز لیکچر دیتے ہیں۔ لیکچر کے بعد وقفہ سوالات کے موقع پر جوانوں کے سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں۔ آج تک متعدد ڈاکٹر صاحبان نے شرکائے پروگرام کو لیکچر دئے۔ جن میں ریٹائرڈ ایم ایس اور بزرگ سماجی شخصیت ڈاکٹر سید حسین جان، ڈاکٹر سجاد حسین، ڈاکٹر فدا حسین وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ انکے علاوہ فسٹ ایڈ آفیسر حامد حسین، کمپونڈر جمشید علی وغیرہ نے بھی جوانوں کو صحت سے متعلق بنیادی اصولوں اور قواعد وضوابط سے روشناس کیا۔
پروگرام معروف علاقائی سماجی تنظیم چنار بلڈ بینک اور ہلال احمر نے بھی بھرپور حصہ لینے کے علاوہ تحریک حسینی کو فنی اور سماجی کمک بھی فراہم کی۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.