شمالی وزیرستان میں دھماکہ، ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

  • جمعہ, 12 جنوری 2018 11:17

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں سکیورٹی فورسز پر بارودی مواد کے دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میر علی کے علاقے سروبی میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار سرچنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں سپاہی امان اللہ جاں بحق جبکہ حوالدار فضل عباس اور سپاہی نفیس زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کردیا اور زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.