پاراچنار، پیر سیدہاشم کا چہلم

  • پیر, 08 جنوری 2018 12:25

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مرحوم پیر سید ہاشم میاں کا چہلم انکے گاؤں ابراہیم زئی میں آج بروز اتوار انعقاد پذیر ہوا۔ جس میں ایجنسی کے ہزاروں لوگوں کے علاوہ بیسیوں علمائے کرام، سیاسی اور مذھبی تنظیموں کے نمائندوں سمیت اہلسنت کی بھی ایک خاصی تعداد شرکت کی۔ عوام الناس کے علاوہ چہلم کے اس پروگرام میں سرکاری افیسرز نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مقامی تنظیموں میں سے مرکزی انجمن حسینیہ، تحریک حسینی، آئی ایس او، آئی او، مجلس علمائے اہلبیت، سلمان پاک ٹرسٹ اور کرم ٹیچرز ایسوی ایشن کے علاوہ لوئر اضلاع سے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ رمضان توقیر، علامہ سید جواد نقوی کے نمائندے علامہ سید ہاشم، مدرسہ انوار المدارس کلایہ (اورکزئی ایجنسی) کے پرنسپل علامہ عابد حسین شاکری، جامع مسجد لودھی خیل کے پیش امام مولانا سید نور آغا نے شرکت کی۔ انکے علاوہ لوکل علمائے کرام میں سے تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری، مولانا منیر حسین جعفری ، مرحوم پیش امام شیخ علی مدد کے فرزند علامہ مرتضیٰ حسین، علامہ سید محمد حسین طاہری اور مولانا شیخ یوسف حسین کاشفی اور دیگر نے شرکت کی۔ شیعہ بزرگان و عمائدین کے علاوہ سنی عمائدین ومشران نے بھی بھر پور شرکت کی۔ جن میں سے صدہ کے حاجی عبد المنان، میاں صاحب درانی، حاجی زرغون شاہ حاجی زمان میر باغ، ششو کے حاجی گل اکبر اور حاجی نور اکبر، پشاور کے ہیڈ ماسٹر حاجی امین خان، عرفان اللہ خان، حاجی رحیم صدہ، حاجی انور خان خیبر، صحافی اجمل حسین، اور عدنان خان آف صدہ قابل ذکر ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.