کرم ایجنسی میں جشن عید میلاد النبیؐ

  • ہفتہ, 02 دسمبر 2017 12:23

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)ملک بھر کی طرح کرم ایجنسی میں بھی 12 ربیع اول کو عید میلاد النبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج 12 ربیع اول کو کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جشنِ عید میلاد النبیؐ جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے کرم ایجنسی کے مختلف مقامات تری منگل، بگن اور صدہ میں عید میلاد النبی کے موقع پر جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قبائلی عمائدین، علماء اور پولیٹیکل حکام کے علاوہ دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں علماء اور نعت خوانوں نے سیرتِ نبیؐ اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر ایف سی، لیویز اہلکار اور پاک فوج کے جوانوں کی بھاری نفری تعینات تھی۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.