تازہ ترین

امریکی صدر کے الزامات کیخلاف پاراچنار میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

  • جمعہ, 25 اگست 2017 20:09

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادار ہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کے الزامات کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے, جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پریس کلب کے باہر امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر مقررین کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ داعش، طالبان اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کا خالق ملک امریکہ، پاکستان پر الزامات عائد کر رہا ہے, جو افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور فورسز نے بڑی بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کرکے شدت پسندوں کی کمر توڑ دی ہے، امریکی الزامات سے امن کو فروغ نہیں ملے گا بلکہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر اپنا متنازعہ پالیسی بیان فی الفور واپس لیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.